(24نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف مالی فراڈ کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سول وجوڈیشل مجسٹریٹ جج ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے فواد چودھری کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی، سابق وفاقی وزیر پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ فوادچودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بنانے کیلئے نشستیں نہ ملیں تو۔۔۔؟ لطیف کھوسہ نے بڑا بیان داغ دیا