(ملک اشرف)لاہور ہائی کورٹ نے این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی,جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ اپنے تمام تحفظات الیکشن کمیشن کو بتائیں، الیکشن لڑنا ہر شہری کا حق ہے، جس پر درخواست گزاراشتیاق احمد نے بتایا کہ میری درخواست میں استدعا کچھ مختلف ہے، سن لیا جائے , جس پر جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ آپکی استدعا کیا ہے؟ اشتیاق احمد نے کہاکہ میری استدعا دوبارہ ووٹوں کی گنتی بارے ہے انہوں نے بتایا کہ سی پی او کی موجودگی میں ہمیں آرآفس نکالاگیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کا استفسار کیا کہ اس درخواست پر ہن دوبارہ گنتی کیسے کرسکتے ہیں؟ عدالت نے کہا کہ آپ گنتی کیلئے آر او یا الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن آپ کی درخواست پر جلد فیصلہ کردے گا۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حلقے میں ڈالے گئے مجموعی ووٹ 2لاکھ 93ہزار696 تھے ، این اے130میں نتیجہ 2لاکھ 94ہزار 043 ووٹ کا جاری کیا گیا ، نتیجہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھاندلی سے نواز شریف کو جتوایا گیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہائیکورٹ این اے130کا نتیجہ کالعدم قرار دے اور آر او کو امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ فارم 47 مرتب کرنے کا حکم دے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ فارم 47 پر نتائج کے اجراکےبعدانکوریلیف نہ ملے تو یہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے،پہلےانہیں یہ بتاناہوگاکہ انہوں نےکتنےفیصدووٹ حاصل کیےہیں،انکےبتانےکےبعدہی دوبارہ گنتی کی درخواست کاجائزہ لیاجاسکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:فراڈ کیس،فواد چودھری کی ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ نے این اے 130 لاہورسے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور درخواست گزارکوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔