بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے والوں کا یہی حال ہو گا , شیر افضل مروت

Feb 13, 2024 | 14:30:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں۔

شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا، ان کا یہی حال ہوگا۔،رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں، جنہوں نے ہمیں چھوڑنا تھا، وہ چھوڑ چکے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان سے وزیر اعلیٰ کے پی سمیت حکومت سازی پر بات کریں گے،انہوں نے کہا کہ عدالت جانا قانونی حق ہے، اور احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے۔

میڈیا ٹاک میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی ہے، جماعت اسلامی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں:کون بیٹھے گا کرسی پر۔۔۔؟ عمران خان نےوزیراعلیٰ نامزد کر دیا

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی جی کے پی نے قانون کا غلط استعمال کیا، اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

مزیدخبریں