جمہوریت کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے: بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے ،عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا جو چوری کیا گیا ، جمہوریت کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے۔
پی ٹی آئی کےچیئر مین بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹوں پر ہم جیت چکے ہیں ،چھوٹی جماعتوں سے ملکر حکومت بنائیں گے ،وزیراعظم ،اسپیکر قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی اسپیکر کے نام بھی جلد فائنل ہوجائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے الیکشن کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، سیاسی فیصلوں کیلئے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا قوم جاگ چکی،بڑا مینڈیٹ ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی جیت ہار میں بدل گئی؟،عدالت کا بڑا حکم،ن لیگ پھنس گئی