عوام کا میڈیٹ چُرایا گیا، ایسے انتخابات سے سیاسی استحکام نہیں آسکتا، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، ایسے انتخابات سے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی میڈیا تو پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہہ رہا ہے، پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو جماعتیں پی ٹی آئی کو توڑ کر بنائی گئیں، ان کیلئے شرمندگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جیتے ہوئے الیکشن کو نہیں منا رہے، درخواست ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری نہ کریں، الیکشن میں جیتے ہوئے لوگ بھی اس الیکشن کو نہیں مان رہے، انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے، تحقیقات کی جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد میری اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں ہوئی، قید تنہائی میں رکھا گیا ہے بلاول کس منہ سے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کریں گے؟ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں جن کے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے وہ اکٹھی ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی کی نشست پر حمزہ شہباز کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست خارج
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ میری بیٹی 14 ہزار کی لیڈ سے جیت رہی تھی، اچانک رزلٹ آنا بند ہو گئے، چار بجے تک جاگتا رہا رزلٹ نہیں آرہے تھے، میری بیٹی کے پاس 281 پولنگ سٹیشن کے فارم 45 موجود ہیں، 16 ہزار 5 سو 55 ووٹ مسترد ہوئے اس کے باوجود جیت رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ لنگڑی لولی حکومت بنا بھی لی تو چل نہیں سکے گی، لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ہم الیکشن کمیشن جارہے ہیں، ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ اگر حکومت بن بھی گئی تو قوم اسے قبول نہیں کرے گی۔