(24نیوز) راولپنڈی میں گذشتہ روز قتل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد عدنان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
سابق ایم پی اے چودھری محمد عدنان کا نماز جنازہ راولپنڈی کے علاقے جھنڈہ چیچی میں ادا کیا گیا، ان کی نماز جنازہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار مختار عباس، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، زمرد خان، شکیل اعوان، سید عارف شیرازی، ظہیر احمد اعوان، سمیت شہر کی نامور سیاسی شخصیات سمیت اہل علاقہ، وکلاء، سول سوسائٹی اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی کی نماز جنازہ کے دوران پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گے۔
واضح رہے کہ چودھری عدنان کو گذشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کی حمایت کا اعلان