ایف آئی اے کا فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

Feb 13, 2024 | 19:02:PM

(عرفان ملک) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔

ایف آئی اے لاہور نے فرح گوگی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا، ایف آئی اے کے پاس منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: این اے 64 میں چودھری سالک حسین کی جیت برقرار، قیصرہ الہیٰ ہار گئیں

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک سے پہلے ہی فرار ہے، فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی، غیرقانونی سیاسی اثر و رسوخ اور دباؤ سے اربوں روپے کمائے۔

واضح رہے کہ اب انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کوگرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

مزیدخبریں