شدید سردی اور دھند، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ (صبح) بدھ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں بھی شدید سرد رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن کام کرنے والوں کیلئےجاپان جانےکا سنہری موقع
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مر ی، گلیات، نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ملتان گردو نواح میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا اور بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔