پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم قائدین کی اہم سیاسی بیٹھک، باہمی تعاون پر اتفاق 

Feb 13, 2024 | 21:43:PM

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم قائدین کی اسلام آباد میں اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی اہم بیٹھک میں گورنر سندھ کامران ٹسوری، ڈاکٹر فاروق ستار  اور مصطفی کمال جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے  سینئر رہنما اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے، قائدین نے سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سےمتعلق مشاورت کی،دونوں جماعتوں نےباہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

مزیدخبریں