پاکستان پیٹرولیم کی ایک اور کامیابی، تیل گیس کے نئے ذخائر دریافت

Feb 13, 2024 | 21:46:PM

(اشرف خان) سیاسی گہما گہمی اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے اس عالم میں ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر آ گئی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو ایک اور کامیابی مل گئی، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مطابق پی پی ایل کو سندھ میں ہالہ ریجن کے آدم 2 کنوئے سے تیل اور گیس کے نئے زخائر ملے ہیں ،پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی دریافت سے آگاہ کردیا ,پی پی ایل اور ماری پیٹرولیم کمپنی کے ساتھ آدم بلاک 2 میں جوائنٹ وینچر ہے ،ہالہ میں آدم کنوے پر 3421 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی ، آدم 2 کنوے سے 6 ملین معکب اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ یومیہ گیس کے زخائر ملے ہیں ،کنوے سے 450 بیرل یومیہ خام تیل کے زخائر بھی ملے ہیں ،گیس پراسسز مکمل ہونے کے بعد نئی دریافت سوئی سدرن گیس کو سپلائی کی جائے گی ،نئی دریافت سے پاکستان کو سالانہ لاکھوں ڈالر کی بچت ہوگی.

یہ بھی پڑھیں ؛ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

مزیدخبریں