(اعجاز جمالی ) اسلام آباد میں سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے چیف آف جھالاوان کے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیف آف جھالاوان کے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق صدر آ صف علی زرداری سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں کے درمیان بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں: شہباز شریف