(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو نامزد کردیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلا س میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کل فیصلہ کریں گے کہ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنا ہے یا نتائج کو مسترد: ترجمان جے یو آئی
دوسری جانب چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہوں گی جبکہ وزیراعظم کیلئے نواز شریف سے درخواست کروں گا کہ عہدہ قبول کریں۔