مسلم لیگ ن کیجانب سے شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کیلئے نامزد

Feb 13, 2024 | 23:00:PM

(24 نیوز) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قائدمسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعظم پاکستان کے لئے شہباز شریف کو نامزد کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے لکھا کہ ’’پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کےلئے جناب محمد شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کے عہدے کےلئے محترمہ مریم نوازشریف کو نامزد کیا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: دوبارہ انتخابات کا مطالبہ یا نتائج مسترد؟ ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے اہم بیان جاری کر دیا

انہوں نے مزیدلکھا کہ ’’جناب محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے‘‘۔

مزیدخبریں