مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ دے دیا

Feb 13, 2024 | 23:54:PM

This browser does not support the video element.

(عثمان خان) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں انہوں نے الیکشن سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور جے یوئی آئی کے ساتھ مبینہ دھاندلی کی شکایات کیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا، جماعت کی اکثریت کی رائے ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا گیا

ملاقات میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اتحاد میں شامل ہونے دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  کل مجلس عاملہ کے سامنے آپ کی درخواست رکھوں گا، جو بھی فیصلہ ہوا آپ کو آگاہ کردوں گا۔

مزیدخبریں