سپریم کورٹ میں 7ججز اورہائیکورٹس کے ایکٹنگ چیف جسٹس کے نوٹیفکیشنز جاری
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس مقرر کر دیئے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(حاشر احسن)سپریم کورٹ میں سات ججز کی تعیناتی اورہائی کورٹس کے ایکٹنگ چیف جسٹس کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سات ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت قانون و انصاف نے ہائی کورٹس کے ایکٹنگ چیف جسٹس کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیئے،جسٹس اعجاز سواتی ایکٹنگ چیف جسٹس بلوچستان ،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ایکٹنگ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ،جسٹس جنید غفار ایکٹنگ چیف جسٹس سندھ ،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی ایکٹنگ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،صدرمملکت کی منظوری سے وزارتِ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔