موچی میرا پیشہ شاعری میرا شوق ،منور شکیل6 کتابوں کا مصنف، گاہک کلام سننے کے دیوانے

Feb 13, 2025 | 00:15:AM
موچی میرا پیشہ شاعری میرا شوق ،منور شکیل6 کتابوں کا مصنف، گاہک کلام سننے کے دیوانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے ایک قصبے روڈالا کے بازار میں ایک چھوٹی سی دکان کے کھولے منور شکیل نہ صرف جوتوں کے ٹانکے لگاتا ہے بلکہ سماج کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو اپنی شاعری کے ذریعے جوڑنے کا فن بھی بخوبی جانتا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق منور شکیل تین دہائیوں سے ایک جانب جہاں جوتوں کی مرمت میں مصروف ہے تو دوسری طرف اسکا دل الفاظ کے جہاں میں اُس درد کو سلگانے میں مصروف ہے جو انہیں معاشرے کی طرف سے دیے گیے ہیں۔منور شکیل نے رسمی تعلیم تو حاصل نہیں کی مگر زندگی کے مکتب سے وہ علم حاصل کیا جو کتابوں کے اوراق تک محدود نہیں۔وہ پیشے کے اعتبار سے موچی ہیں لیکن بچپن سے ہی شعر کہنے کی صلاحیت نے انہیں چھ کتابوں کا مصنف بنا دیا۔وہ ہر صبح روڈالا کے بازار میں ایک دکان کے کنارے اپنا ساز و سامان رکھ کر جوتوں کی مرمت کرتا ہے۔ ان کے پاس ایک قلم اور ایک نوٹ بک بھی پڑی ہوتی ہے جس میں وہ اپنے خیالات کو منظوم شکل دیتے ہیں۔منور شکیل نے بتایا کہ جوتے مرمت کرنے کا پیشہ مجھے وراثت میں ملا ہے۔ میں چاہتے ہوئے بھی اس سے الگ نہیں ہو سکتا لیکن خوش قسمتی یہ ہے کہ یہ کام کرتے ہوئے بھی مجھے شعر و شاعری کے لیے وقت مل جاتا ہے۔‘ منور شکیل کا کہنا تھا کہ ’جب کوئی جوتا مرمت یا پالش کروانے کے لیے آتا ہے تو ان سے شاعری سنانے کی درخواست بھی کرتا ہے اور میں اسکی فرمائش پوری کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا کی دھواں دار ، شاندار و جاندار پرفارمنس، پلیئر آف دی میچ قرار