شوبزکی ایک اورشادی: احمدعلی اکبرکی قوالی نائٹ سے تقریبات کاآغاز

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک )ماوراحسین اورکبریٰ خان کے بعد نامور اداکاراحمدعلی اکبرکی شادی کی تقریبات بھی شروع ہوگئیں۔
"لال کبوتر" جیسی فلموں اور"پری زاد "جیسے ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکاراحمدعلی اکبراپنی نجی زندگی کوبالکل پوشیدہ رکھتے ہیں اسی لیے انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی کسی کوبھنک نہیں پڑنے دی،گزشتہ رات ان کی قوالی نائٹ کی ایک تصویر منظرعام پر آئی جس میں وہ اپنی ہونے والی دلہن ماہم بتول کے ساتھ موجود تھے،قوالی نائٹ سے ان کی شادی کی تقریبات کابھی باقاعدہ آغازہوگیاہے اوران کے مداح خوشگوارحیرت میں مبتلاہوگئے ہیں۔
رواں سال کے آغاز سے ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اداکار مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی بھی پری ویڈنگ تقریبات جاری ہیں۔
احمدعلی اکبرکے حوالے سے کچھ روزقبل مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ ضرور کیاجارہاتھاکہ وہ ایک وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر سے شادی کرنے والے ہیں ،تاہم ساتھ یہ بھی کہاجارہاتھاکہ احمد علی اپنی زندگی کو بہت پرائیوٹ رکھتے ہیں اس لیے ان کی شادی بھی بہت سادگی سے ہوسکتی ہے جس میں صرف قریبی رشتے داروں کی ہی شرکت ممکن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے لیے میں نے پہلے پروپوز کیا تھا: ماورا حسین کاانکشاف
میگاہٹ ڈرامہ سیریل"پری زاد"میں مرکزی کردارکرنے والے احمدعلی اکبرکی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہاہے کہ ان کاتعلق شوبزانڈسٹری سے نہیں بلکہ وہ انٹرنیٹ انفلوئنسر ہیں۔