(24 نیوز)دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے،تاہم یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:اللہ کی مدد آتی ہے تو ریکارڈ بنتے ہیں،18 اوورز تک اسکرین نہیں دیکھی،محمد رضوان
خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس ایجلنس میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل ہیں تاہم کچھ لوگ انہیں محض اتفاق بھی لیتے ہیں جبکہ متعدد پیشگوئیوں کو درست بھی سمجھتے ہیں۔
میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔