اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں کمی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ 13 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 407 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ ، 13 ہزار 322 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا جس کےبعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 6 پیسے پر آ گئی۔