ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش ، صدر زرداری سے بھی ملاقات کرینگے

Feb 13, 2025 | 11:16:AM
ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش ، صدر زرداری سے بھی ملاقات کرینگے
کیپشن: وزیر اعظم ترک صدر کے ساتھ
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24 نیوز)پاکستان کے دوسرے پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات بھی کروائی۔

ترک صدر آج  صدر آصف زرداری سے بھی ملیں گے، پاکستان اورترکیہ کے درمیان کئی اہم معاہدوں اورایم او یوز پر دستخط متوقع ہے،اہم دفاعی معاہدے کا اعلان بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

گزشتہ روز رات دیر گئے ترک صدر خاتون اول اور سرمایہ کاروں اور تاجر رہنماؤں کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے تھے جہاں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی۔