پانی کی بچت، گھروں میں گاڑیاں دھونے پر 10 ہزار جرمانہ ، نوٹیفکیشن جاری

Feb 13, 2025 | 13:06:PM
پانی کی بچت، گھروں میں گاڑیاں دھونے پر 10 ہزار جرمانہ ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ"ری سائیکلنگ" پلانٹ کے بغیر پٹرول پمپوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  کے تحریری فیصلے میں  پنجاب میں پانی کی بچت، باکفایت استعمال، قحط سالی، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں گزشتہ گیارہ ماہ کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کو نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپ دیں، فیصلے میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) نے پانی کے ضیاع کو روکنے اور باکفایت استعمال کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:حافظ آباد : فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما جاں بحق

فیصلے کے مطابق گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے،پانی ضائع کرکے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دس ہزار جرمانہ ہوگا،'ری سائیکلنگ' پلانٹ کے بغیر پٹرول پمپوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

 عدالت نے تحریری حکم کہا کہ پانی کی بچت اور باکفایت استعمال کے لئے قانون بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب کی سربراہی میں اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے،مقامی حکومتیں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں،مستقبل میں گھروں اور تجارتی مراکز کی تعمیر کے وقت ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کو یقینی بنایا جائے گا،ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ماحولیاتی بہتری کے مختلف اقدامات بھی عدالت کے سامنے پیش کئے گئے ہیں۔