(ویب ڈیسک) خوبصورت اداکارہ اور"ڈمپل گرل"ہانیہ عامر کواپنی سالگرہ کے موقع پراپنے برج دلو (ایککیوریئس) کی ترجمانی کرتے ہوئے بولڈ مرمیڈ لُک مداحوں کے ساتھ شیئر کرنامہنگاپڑگیا۔
بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل"کبھی میں کبھی تم" میں فہدمصطفیٰ کے ساتھ شرجینا کا کردار نبھاکر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ہانیہ عامر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ لباس میں تصاویر جاری کی گئیں جو ان کے مداحوں کوپسندنہیں آئیں۔
ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی،تاہم پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح ہانیہ سے نالاں نظر آئے اور تصاویر حذف کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ہانیہ عامر کی اس انسٹاگرام پوسٹ کا تھیم مرمیڈ تھا جس کیلئے انہوں نے سوئمنگ پول کا انتخاب کرتے ہوئے پانی میں اپنے شمری ڈریس کے ساتھ جسم پر گلٹر لگاکرجلوے بکھیرے جس پر مداحوں نے ان کی خوب صورتی کی تعریف کرنے کی بجائے کڑی تنقیدکی ہے۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کاایک سٹنٹ قراردیاہے۔