چوتھے ADA ایوارڈز: پاکستان میں تخلیقی عظمت کو خراج تحسین

شالامارباغ میں ہونےوالی تقریب میں فن تعمیر،ڈیزائن اورآرٹ کے شعبوں میں خدمات پرایوارڈدیئے گئے

Feb 13, 2025 | 13:48:PM
چوتھے ADA ایوارڈز: پاکستان میں تخلیقی عظمت کو خراج تحسین
کیپشن: ایوارڈحاصل کرنے والوں کاگروپ فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے تاریخی شالامارباغ میں چوتھے  ADA ایوارڈز 2025کاانعقادکیاگیاجس میں فن تعمیر،ڈیزائن اورآرٹ کے شعبوں میں نمایاں خدمات پرایوارڈزدیئے گئے۔

دُنیابھرمیں اعتراف فن کے لئےریاستی اورنجی سطح پراعزازات سے نوازا جاتاہے جس سے ان فن کاروں کے فن کی پختگی پر گویا مُہر تصدیق ثبت ہوجاتی ہے،اسے بلاشبہ باعث اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

چوتھے  ADA ایوارڈزکی میزبانی کے فرائض معروف اداکارعمیررانانے انجام دیئے،ماریہ عصمت نے سب مہمانوں کوخوش آمدیدکہااوراس موقع پرحال ہی میں انتقال کرنے والے پرنس کریم آغاخان کوخراج تحسین پیش کیا،چندلمحوں کی خاموشی بھی اختیارکی گئی،انہوں نے تقریب کے انعقاد پر تمام پارٹنرز کاشکریہ اداکرتے ہوئے ADA ایوارڈز کے سفرپرروشنی ڈالی ۔

تقریب میں اندرون اور بیرون ملک سے نامور شخصیات نے شرکت کی،ایوارڈزکے لیے بنائی گئی جیوری میں جارج آربڈ، ڈاکٹر وینیٹیا پورٹر، ڈاکٹر فریڈرک وین ایمسٹل، حماد نصر،ڈاکٹر مزدک فیضنیا، یحییٰ جان، سیف الدین احمد، شہناز اسماعیل، ہروے مارٹن ، غیور عبید اور ڈیلیانہ سوریاویناتا شامل تھے جومشرق وسطیٰ، ایران، سنگاپور، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور پاکستان سے منسلک تھے۔  

ADA ایوارڈز میں فن تعمیر،ڈیزائن اورآرٹ کے شعبوں کے ساتھ ساتھ اس بارماحولیاتی قیادت ایوارڈ اور معاشرتی ذمہ داری ایوارڈ بھی دیاگیا،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دو نامور شخصیات کو تخلیقی صنعت میں ان کے غیر معمولی تعاون کے اعتراف میں دیا گیا۔  

اس موقع پر ADA کی بانی ڈائریکٹر ماریہ اسلم کا کہناتھاماحولیاتی قیادت صرف تبدیلیاں لانے کے بارے میں نہیں ہے،یہ تبدیلی کی قیادت کرنے کے بارے میں ہے، یہ افراد، برادریوں اور تنظیموں کے لیے ایک کال ٹو ایکشن ہے کہ وہ ایک پائیدار اور مضبوط دنیا کی تخلیق کے لیے ہاتھ ملائیں، معاشرتی ذمہ داری صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے،یہ ایوارڈ ان لوگوں پر روشنی ڈالتا ہے جوایک مقصد کے ساتھ قیادت کرتے ہیں، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ معاشرے کی بہتری کے لیے عزم نہ صرف ایک اخلاقی فریضہ ہے بلکہ مستقبل کے لیے ایک تبدیلی لانے والی قوت بھی ہے۔  

یہ بھی پڑھیں:عہد ساز انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی آج114ویں سالگرہ

تقریب میں خوب صورت موسیقی کاتڑکہ بھی لگایاگیاتھاجس نے تقریب کوچارچاندلگادیئے۔