کبریٰ خان اور گوہر رشید نکاح کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے؟ 

Feb 13, 2025 | 14:39:PM
 کبریٰ خان اور گوہر رشید نکاح کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی کراچی میں پری ویڈنگ تقریبات کے بعدنکاح کے لیے سعودی عرب جانے کی خبریں گرم ہیں۔

شوبزکی اس خوب صورت جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہواتھا جو اداکارہ مومل شیخ نے اپنے گھر پر منعقد کی تھی جس میں علی رحمان خان، علی سفینہ، حرا ترین، عمرعالم، وجاہت رؤف، شازیہ وجاہت، اشنا شاہ سمیت دیگرشوبز ستاروں نےشرکت کی تھی۔

اگرچہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے سعودی عرب میں نکاح کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی لیکن مومل شیخ نے انسٹاگرام پرجو تصاویرشیئر کی ہیں وہ ان کی مکہ مکرمہ میں موجودگی کا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامرکی سالگرہ پربولڈ مرمیڈلک نے ہنگامہ برپا کر دیا

مومل شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں ان کے اور ان کے شوہر نادر نواز کے پاسپورٹ اور ٹریولنگ ٹکٹ رکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔