شیر افضل مروت کے فیصلہ پرنظرثانی کی جائے، گنڈا پور کی عمران خان سے درخواست

Feb 13, 2025 | 16:07:PM

(24نیوز)وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شیرافضل مروت کے فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا علی امین گنڈا پورکی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی،ملاقات میں شیر افضل مروت کوپارٹی سے نکالنے کےفیصلہ پر بھی بات چیت کی گئی،وزیراعلیٰ نےشیرافضل مروت کےفیصلہ پرنظر ثانی کی درخواست بھی کی۔

 علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی ملاقات میں کے پی میں مختلف منصوبوں کے حوالےسے بھی بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں