آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان ٹیم دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی

Feb 13, 2025 | 16:26:PM

(24 نیوز)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا، بھارت پہلے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقن کرکٹرز سے تکرار، پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانے

 پاکستان ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی، آسٹریلوی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بھارتی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقی ٹیم 99 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 352 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر ایک اوور قبل پورا کیا تھا۔

مزیدخبریں