حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

Feb 13, 2025 | 16:35:PM
حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے  جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.66  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔