قتل یاخودکشی؟32سالہ بھارتی ریپر پراسرارطورپرہلاک

Feb 13, 2025 | 16:40:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی ریپراورانجینئر ابھینو سنگھ پراسرارطورپرہلاک ہوگئے،ان کی لاش  گھر سے برآمدہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ نوجوان ریپر نے اتوار کی رات خودکشی کر کے  اپنی جان لی،اہل خانہ کی جانب سے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروادیا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینو کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے نے خودکشی بیوی کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے کی ہے۔

 پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اڈیشہ بھیج دیا گیا جبکہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے خودکشی کرنے کے خیالات آتے تھے: دیپیکا پڈوکون کا انکشاف

شکایت میں ابھینو کے والد ویجے نندا سنگھ نے اپنی بہو سمیت 8 سے 10 افراد کا نام لیتے ہوئے تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،اہل خانہ کے مطابق ابھینو اپنی بیوی اور چند مزید لوگوں کی طرف سے ذہنی اذیت کاشکارتھے۔

 

 

مزیدخبریں