شیر افضل کی پارٹی بےدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، سلمان اکرم راجہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بےدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، یہ پارٹی کا اندرونی فیصلہ ہے۔
سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی نے نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی پارٹی سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ مکمل طور پر پارٹی بانی کی صوابدید پر منحصر ہے۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی قواعد کی خلاف ورزی اور سینیئر رہنماؤں کے خلاف بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔
قبل ازیں، صوابی جلسے میں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں لفظی گولہ باری بھی ہوئی تھی اور سلمان اکرم راجہ کی تقریر کے دوران شیر افضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے بھی لگوائے تھے۔