سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام،روپیہ کی قدر میں استحکام

Feb 13, 2025 | 18:21:PM

(اشرف خان)جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا،انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کے روز100 انڈیکس 360 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا،100 انڈیکس 1لاکھ 12 ہزار 564 کی سطح پر بند ہوا،آج 30 ارب 96 لاکھ  روپے مالیت کے 59 کروڑ 67 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:17 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

دوسری جانب انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام رہا،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر ہی برقرار رہا ۔

ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 281.10 روپے،یورو 2.54 روپے اضافے سے  293.24 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.07 روپے مہنگا ہوکر 351.07 روپے پر پہنچ گیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسےبڑھ کر 76.55 روپے ،سعودی ریال بھی 3 پیسے بڑھ کر 74.80 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی جانب سے خط لکھے جانے پر  آرمی چیف جنرل عاصم منیر خود بول پڑے

مزیدخبریں