موجودہ پارلیمان صرف آرڈر کی تابع ہے ،عوامی نمائندے نہیں،اسد قیصر

Feb 13, 2025 | 18:47:PM
موجودہ پارلیمان صرف آرڈر کی تابع ہے ،عوامی نمائندے نہیں،اسد قیصر
کیپشن: اسد قیصر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جعلی لوگوں کو پارلیمان میں لایا گیا اب ان سے کیا توقع کرتے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے درست کہا ہے کہ پارلیمان اب اپنی وقعت ہی کھوچکی عملاً نہیں ہے ، یہ پارلیمان صرف آرڈر کی تابع ہے یہ عوامی نمائندے نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ26 ویں آئینی ترمیم جس طرح لائی گئی تھی اس کو روکنے میں مولانا نے کردار ادا کیا تھا ،مگر آج 26 ویں آئینی ترمیم کا جس طرح مس یوز کیا جارہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،جن ججز نے کچھ جرأت کا مظاہرہ کیا ہے وہ کھڈے لائن لگ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی جانب سے خط لکھے جانے پر  آرمی چیف جنرل عاصم منیر خود بول پڑے

اسد قیصر نے کہاکہ پیکا ایکٹ کے تحت بنیادی حق تک چھین لیا گیا، آزادی اظہار رائے کی آزادی آئین و قانون دیتا ہے ،اگر عوام اب نہ نکلے تو پھر یہ کیا بنانا ریپبلک نہیں ہے،عوام کو بات کرنے کی، جلسہ، جلوس کرنے کی مکمل آزادی ہے، مگر آج کہاں ہے؟ عملاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، ہر ماہ شہادتیں ہورہی ہیں،اتنی شہادتیں تو جنگ میں بھی نہیں ہوتیں مگر اس پر کوئی بات ہی نہیں ہوتی،اپوزیشن کیساتھ اس صورتحال پر بات چیت چل رہی ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق ملک چلایا جائے ،وزیر قانون ایک مناسب آدمی تھا مگر افسوس جس طرح کا انہوں نے کردار ادا کیا وہ انتہائی نامناسب ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف صحافی برداری کیساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر پھر مہنگا ، یورو اور برطانوی پاؤنڈ نے بھی روپے کا بھرکس نکال دیا