ملکی مجموعہ زرمبادلہ ذخائر میں 18کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی

کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان)بیرونی قرض کی مد میں ادائیگی کے بعدملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہو گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی قرض کی مد میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،سٹیٹ بینک کے ذخائر گھٹ کر 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 18.20 کروڑ ڈالر کمی سے 16 ارب ڈالر سے نیچے آگئے،ملکی مجموعی ذخائر 15 ارب 86 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر پھر مہنگا ، یورو اور برطانوی پاؤنڈ نے بھی روپے کا بھرکس نکال دیا