جرمنی؛ افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں کو کچل دیا

Feb 13, 2025 | 20:35:PM
جرمنی؛ افغان شہری نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں کو کچل دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جرمنی کے شہر میونخ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے درجنوں افراد کو کچل ڈالا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچلے جانے والے تمام افراد مزدور تھے اور ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے،پولیس نے تعاقب کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے،ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے اور اس پر پہلے ہی چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے،پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ابھی واضح نہیں کہ ملزم نشے میں تھا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قتل یاخودکشی؟32سالہ بھارتی ریپر پراسرارطورپرہلاک