فائنل میچ؛پی سی بی کا ٹکٹیں فزیکل کیساتھ آن لائن فروخت کرنے کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ممتازشگری)شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے پی سی بی کاایک اور قدم ،فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت فزیکل کرنے کے ساتھ آن لائن کرنے کابھی اعلان کر دیا۔
پاک نیوزی لینڈ فائنل کیلئے ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ شائقین نجی آؤٹ لیٹس سے بھی ٹکٹس خرید سکتے ہیں،فائنل کیلئے ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 500، زیادہ سے زیادہ قیمت 6ہزار رکھی گئی ہے.
فائنل میچ کیلئے جنرل انکلوژر کی ٹکٹ 500،فرسٹ کلاس کی1000،پریمیم کی 1500 روپے میں دستیاب ہے جبکہ وی آئی پی کی ٹکٹ 2000،وی وی آئی پی کی ٹکٹ5000 جبکہ گیلری کی ٹکٹ 6000میں دستیاب ہے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل کل نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہو گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے شاہین آفریدی سمیت 3کھلاڑیوں کو بھاری جرمانے کر دیئے، وجہ بھی سامنے آ گئی