(انور عباس)پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد صدر ترکیہ رجب طیب اردوان خاتون اول کے ساتھ واپس وطن روانہ ہوگئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف معزز مہمانوں کو رخصت کرنے کے لیے نور خان ایئربیس پر موجود رہے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 نئے معاہدے، مفاہمت کی یادداشتیں طے پائے تھے، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : رمضان شوگر مل میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں، تفصیلی فیصلہ جاری