شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

Feb 13, 2025 | 22:35:PM
شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)وفاقی حکومت  نے خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر شہاب علی شاہ کی تقرری کر دی، جبکہ سابق چیف سیکرٹری ندیم اسلم کوسیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کردیا ہے۔

شہاب علی حال ہی میں بلوجستان میں خدمات انجام دے رہے تھے، گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، کمشنر پشاور اور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کا اقتدار حاصل کرتے ہی وفاقی حکومت سے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا، اس دوران صوبائی حکومت کی طرف سے وفاقی حکومت کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں چیف سیکرٹری کی فوری تبدیلی اور اسی خط میں شہاب علی شاہ کا بھی ذکر کیا گیا تھا جنہیں جن کی بطور چیف سیکرٹری تقرری کی سفارش کی گئی تھی۔

اس کے بعد بھی آئے روز چیف سیکرٹری کی تبدیلی اور صوبائی حکومت کی طرف سے چیف سیکرٹری کے لیے مختلف ناموں کی سفارشات کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں۔ تاہم حال ہی میں اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک طرح سے خیبر پختونخوا حکومت کا مطالبہ ان کی منشا کے مطابق ہی مانتے ہوئے شہاب علی شاہ کو ہی چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا