(عرفان ملک)لاہور میں گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا،لاہور کے دو بڑے خاندانوں کی دشمنی میں صلح ہوگئی۔
طیفی بٹ گروپ اور قیصربٹ گروپ میں صلح ہو گئی،طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں قیصر بٹ نامزد ملزم تھے ،قیصربٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
صلح کی تقریب خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی،تقریب میں شفقت بگا بٹ ، اسراربٹ اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا