اوورسیزپاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھیج کربانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا،امیر مقام

Feb 13, 2025 | 23:08:PM

(اویس کیانی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیج کر بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے ۔

کوالالمپور سے روانگی کے وقت ہوائی اڈے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ ترسیلات زر کا پاکستان آنا ثبوت ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے ،اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 'بانی شیطانی' کی شیطانیوں کو خود ان کے حامیوں نے بھی مسترد کر دیا ہے ۔

وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ جنوری 2025 میں ترسیلات زر میں 25 فیصد اضافہ ہونا اور 3 ارب ڈالر کی حد مسلسل دوسرے مہینے برقرار رہنا بیرون ملک پاکستانیوں کا وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا عکس ہے ،ان کا کہناتھا کہ درست معاشی پالیسیوں اور روپے کی قدر میں استحکام سے پاکستان کی ریاست اور عوام کو فائدہ ہوا ،پاکستان رقوم نہ بھجوانے کے اعلان کرنے والوں کا بیرون ملک پاکستانیوں نے بائیکاٹ کر دیا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے۔

مزیدخبریں