لبنان میں کورونا بے قابو، فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

Jan 13, 2021 | 00:11:AM
لبنان میں کورونا بے قابو، فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لبنان میں کورونا وبا بے قابو ہونے پر فوج نے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ملک بھر میں 10 روزہ کرفیو اور سخت لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق لبنان میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے فوج نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور 14 جنوری صبح 6 بجے سے 25 جنوری تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
لبنان کی مسلح افواج کی اعلیٰ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ایمرجنسی کے نفاذ، لاک ڈاﺅن اور کرفیو سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ہسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کا علاج کرنا لازمی ہوگا اور جو ایسا نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔