لاہور صاف اور خوبصورت۔۔15جنوری تک گندگی ختم کرنےکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت پنجاب نے 15 جنوری تک لاہور کو کوڑے کرکٹ سے مکمل پاک کرنے کااعلان کیا ہے۔ شہرلاہور میں جگہ جگہ گندگی کا مکمل صفایا کردیا جائےگا۔ لاہورویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 15جنوری کی رات انشاء اللہ لاہور میں زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کرلیا جائےگا۔ لاہور کو صاف اور خوبصورت بنادکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوڑا اٹھانے والی خراب مشینری کو فنکشنل کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 15جنوری کی شب شہر میں کوڑے کے ڈھیر دکھائی نہیں دیں گے۔