(24نیوز)قصورکے علاقے چونیاں میں کانسٹیبل کے قتل میں ملوث دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل صغیر کے قتل میں ملوث دو ڈاکوؤں اشفاق اور غلام رسول پولیس کی تحویل میں تھے اور انہیں برآمدگی کےلئے لے جایا جارہاتھا کہ گاؤں ڈھوس کے قریب ان کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ بند ہوئی تو دونوں گرفتار ڈاکو ہلاک ہو چکے تھے۔ ہلاک ڈاکو کانسٹیبل صغیر کے قتل کا اعتراف کر چکے تھے۔ ڈاکوؤں کے ساتھی دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیں۔