براڈ شیٹ انکشافات،انتقامی کارڈ کے پیچھے چھپنے نہیں دوں گا : وزیراعظم

Jan 13, 2021 | 10:50:AM
براڈ شیٹ انکشافات،انتقامی کارڈ کے پیچھے چھپنے نہیں دوں گا : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کردیا۔ کرپشن کےیہ تمام انکشافات ابھی صرف آغاز ہیں، براڈشیٹ سےاشرافیہ کی منی لانڈرنگ کے حوالے سےشفافیت چاہتےہیں، جاننا چاہتے ہیں براڈشیٹ کو مزید تحقیقات سےکس نے روکا؟

وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیر حکمرانوں کو بے نقاب کیا،اشرافیہ باہر پیسے بھیج کر سمجھتی ہے کہ پاکستان کے قوانین سے بچ جائیگی۔یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، حکمرانوں کا بے نقاب ہونا میری کرپشن کیخلاف 24 سالہ جدوجہد ہے۔

 
 عمران خان کا کہنا تھا اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا اور لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا،بعد میں  اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیر قانونی اثاثے بنانے کیلئے منی لانڈرنگ کی،اس صورتحال میں سب سے زیادہ نقصان  پاکستانی عوام کا ہوا۔