(24نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے2رہنماؤں کو ساڑھے 15،15 سال اور ایک رہنما کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ملتان میں سی ٹی ڈی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کے بعد فیصلہ سنادیا۔ کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے رہنما پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے 15، 15 سال جبکہ حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ۔سماعت کے موقع پر عدالت کے اطراف اور اندر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں متعدد مقدمات مزید زیر سماعت ہیں جن میں شہادتوں کا عمل جاری ہے۔