مولانا کوصرف چائے،ہمیں کیک اور پیسٹری کی آفر ہوچکی : کیپٹن(ر)صفدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا پاک فوج کے ترجمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مولانا کو چائے پانی کی آفر ابھی ہوئی، ہمیں تو چائے کیساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوچکی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی جواب نہیں دینا چاہے تھا ۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں 73 سالوں سے چائے پانی پلایا جارہا ہے لیکن مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں۔ہم مولانا کے پیچھے نیت باندھ چکے ہیں وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے خفیہ رابطے بھی کئے گئے۔ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ۔
نیب پر تنقید کرتے ہوئے بولے چیرمین نیب متنازعہ شخصیت ہے،ان کے خلاف ریفرنس تیار کر رہاہوں۔پشاور میں بھی درخواست دی ہے کہ مجھے چیئرمین نیب سے خطرہ ہے۔لیگی رہنما نے مزید کہا چیئرمین نیب نے پورے پاکستان کا ادارہ اپنی انا کے لئے داؤ پر لگا دیا ہے۔2 دفعہ نیب دفتر ہیش ہو چکا ہوں ۔اڑھائی سال میں انکوائری مکمل نہیں ہوئی ۔