(24نیوز)نیوزی لینڈ میں بری پرفارمنس دکھانے پر کرکٹ کمیٹی کا ایکشن،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے میچ کیلئے 11 کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق سے اگلی تمام سیریز کے لئے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔اب بابر اعظم بااختیار کپتان بن کر ٹیم کی سلیکشن کریں گے، ہیڈکوچ کا کردار صرف مشاورت تک محدود ہو گا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیڈ کوچ مصباح سمیت دیگر کوچز وقار یونس، یونس خان اور دیگر سے مشاورت کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ مصباح الحق کپتان سے مشورہ کرکے 11 رکنی ٹیم کو حتمی شکل دیتے تھے۔