ٹیکس ادا کیوں نہ کیا۔۔عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس ارسال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو آڈٹ کرنے کے بعد ان پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔گلوکار عاطف اسلم کا انکم ٹیکس سال 2018 کا آڈٹ کیا گیا ہے اور انہیں ٹیکس ادائیگی کے لئےایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔