(24نیوز) اسلام آباد میں ترک وزیرخارجہ مولودچاؤش اولو نے ایوان صدر اور وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔جہاں ان کی عارف علوی اور شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ صدر مملکت نے دوران تقریب ترک وزیر خارجہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں’’ہلال پاکستان‘‘ ایوارڈ سے بھی نوازا۔
ترک وزیر خارجہ مولودچاؤش اولو کو’’ہلال پاکستان‘‘دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں وفاقی وزراء ،ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی. صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ کو ہلا ل پاکستان کے اعزاز سے نوازا.
پاکستان کے دورے پر آئے ترکی کے وزیر خارجہ مولودچاؤش اولو وزارت خارجہ پہنچے تو ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے لان میں پودا بھی لگایا۔
واضح رہے کہ میولوت چاوش اوغلو پاکستان کے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔