"باپ نے2معذور بیٹیوں کومارکر خودکشی کرلی"

Jan 13, 2021 | 13:05:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورکے علاقے راج گڑھ میں باپ نے اپنی 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں ساندہ کے علاقے راج گڑھ کے رہائشی ضیا نامی شخص نے اپنی 2 بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی زخمی کرلیا۔ دونوں بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ضیا کو زخمی حالت میں ہسپتال  لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضیا کے ہاتھوں قتل ہونے والی دونوں بیٹیاں معذور تھیں۔جن کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصیٰ کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کےلئے پولیس نے کارروائیشروع کردی گئی ہے۔