"سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کی عبوری ضمانت میں توسیع"

Jan 13, 2021 | 13:29:PM

(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے کندھ کوٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کے خلاف کندھ کوٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری کے کیس میں درخواست ضمانت پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔قائم علی شاہ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں عبوری ریفرنس دائر کر دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عبوری ریفرنس میں قائم علی شاہ کا نام شامل نہیں ہے۔ قائم علی شاہ کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کر دی۔نیب کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ  کے خلاف کندھ کوٹ میں زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری جاری ہے۔
 

مزیدخبریں