پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں سیاسی،نوازشریف جب چاہیں گے واپس آئیں گے، گیلانی  

Jan 13, 2021 | 15:54:PM

(24نیوز)سابق وزیرِ اعظم اور  پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں سیاسی ہیں۔نوازشریف جب چاہیں گے واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےیوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے گئے ہیں۔ پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ متفقہ ہوتے ہیں۔سینٹ الیکشن میں جانے کے لئے مشاورت ہوئی پیپلز پارٹی کی جانب سے رائے دی گئی۔ہم کوئی بھی فورم خالی نہیں چھوڑیں گے چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر۔ سینٹ الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔  حکومت گرانا یا نہ گرانا عوام کا اختیار ہے۔ استعفوں کا آپشن آخری ہوگا۔ توشہ خانہ کیس میں کسی بیوروکریٹ نے ر ولز بنائے ہوں گے تو میں نے منظوری دی ہو گی۔
 

مزیدخبریں